پریانکا چوپڑا کو فلم میں ہیروئن کا کردار مل گیا

priyanka

priyanka

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اب فلم میں بھی ہیروئن کا کردار کریں گی۔ پریانکا کو سپرماڈل کا کردار فلم فیشن میں مل گیا لیکن اب تک وہ فلمی ہیروئن کا کردار حاصل نہیں کرپائی تھیں اور مدھربھنڈارکر نے اپنی فلم میں انہیں اس کردار کی آفر کی تو انا آڑے آ گئی اور انہوں نے پیشکش ٹھکرادی۔ کرینا کپور کہاں چوکنے والی تھیں انہوں نے فورا نے یہ موقع اچک لیا اور یہ فلم آئی بے بو کے حصے میں۔
پریانکا کو غلطی کا تو احساس ہوا لیکن اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاچگ گئیں کھیت لیکن قسمت پریانکا پر مہربان ہے اور انہیں ملا ایک اور چانس۔ ڈائریکٹر کنال کوہل کوشوبز پر فلم بنانے کے لئے ہیروئن کا خیال آیاتو کٹ کھنی بلی پریانکابیبی کوآفر کرڈالی،جسے پریانکا نے فورا سے پیشترقبول کرلیا۔اس فلم میں ان کے ساتھ ہیروہوں گے شاہدکپور۔ مگر یہ ہیروئن کوئی اداس اور غمگین یا ڈرٹی پکچر والی غصے کی تیز اورمزاج کی کڑوی ہرگز نہ ہوں گی۔ یہ ہوں گی نرم و نازک اور ہنستی کھلکھلاتی ہیروئن جو اپنے نازواداسے سب کا د جیت لے گی۔ دیکھتے ہیں ہیروئن بننے کی دوڑ میں اب ودیا اور کرینہ کے مقابلے میں پریانکا کاسکہ چل پائے گا یا نہیں۔