پاکستان کی مہنگی ترین فلم وار رواں سال ریلیز ہو گی

war

war

دہشت گردی کے موضوع پربننے والی پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلم وار کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم میں پہلی بار2 گلوکاروں نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم کا موضوع پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی اور اس کی وجوہات ہے۔ دو گھنٹے بیس منٹ جت دورانیے پر محیط وار پہلی پاکستان فلم ہوگی جسے امریکن پروڈیوسرآف فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انٹرٹیمنٹ وارنر برادرز دنیا بھر میں ریلیز کریں گے۔
پاکستانی ہدایت کار کا ساتھ ہالی ووڈ کے پروڈیوسر بھی دے رہے ہیں۔فلم کے نمایاں اداکاروں میں شان ، ،شمعون عباسی ،سعدیہ اورعائشہ شامل ہیں جبکہ پہلی بار دوگلوکاروں میشا شفیع اور علی عظمت نے بھی اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا آغازکیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے زیراشتراک بننے والی اس فلم کی تیاری پر سترہ کروڑروپے کی لاگت آئی ہے ۔ فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔