بالی ووڈ: فلم پلیئرز چھ جنوری کو ریلیز ہو گی

player

player

فلم پلیئرز بھارت اور دنیا کے آٹھ سو نوے سینماوں میں ریلیز ہو گی۔ بالی ووڈ کے ممتاز فلم ساز برماوالا کی فلم پلیئرز ہدایت کار عباس مستان کی ہدایت کاری میں مکمل ہوکر چھ جنوری کو ممبئی میں ریلیز ہو گی۔
امریکہ،اسرائیل اور کئی یورپی ممالک کے علاوہ افغانستان ،پاکستان،تھائی لینڈ اور سنگا پور میں بھی ریلیز ہو گی۔ پلیئرز کی شوٹنگ ممبئی سمیت بھارت کے بتیس شہروں اور دس سے ذائد باہر کے ممالک میں کی گئی ہے۔
اس فلم میں برماوالا برادرز نے اپنے دو ہیلی کاپٹرز اور ایک چھوٹا جہاز استعمال کیا ہے۔کثیر سرمائے سے بننے والی فلم پلیئرز کے تین شو ممبئی، دبئی اور بنکاک میں ہوں گے۔اس فلم میں بالی وڈ کے نامور اداکار ابھیشک بچن، بوبی دیول، ونود کھنہ اور سونم کپور جلوہ گر ہوں گے۔