ایشوریا: بیٹی کے نام کا اعلان 15جنوری کو کیا جائے گا

aishwarya rai

aishwarya rai

بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے کی بیٹی کا نام ڈبل اے سے شروع ہوگا۔ نام رکھنے کی تقریب پندرہ جنوری کومنعقد کی جائے گی۔
بھارت کی وہ خبر جس کا سب سے زیادہ انتظارتھا، وہ تھی ایشوریارائے بچن کی بیٹی کی پیدائش کی خبر،لاکھ انتظار کے بعد جب بیٹی پیدا ہوئی تو اسے نام دینے کی جلدی نہ کی گئی اور نہ ہی اس کی ایک بھی جھلک دکھائی دی۔ لیکن بچی کا نِک نیم بیٹی بی ضرور رکھ دیا گیا۔
اب جب بیٹی بی ڈیڑھ ماہ کی ہوچکی تو اس کے نام کا باقاعدہ اعلان پندرہ جنوری کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن بیٹی بی کے نام کی خصوصی تقریب میں بیٹی بی کی جھلک بھی دکھائیں گے۔