چھوٹے نواب کی فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد شادی طے

karina saif

karina saif

کرینہ کپور کے لئے خوشی کے شادیانے، سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن فلم ایجنٹ ونود اکتیس مارچ کوریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز کے بعد چھوٹے نواب شادی کریں گے۔
آخر کار بالی ووڈ بے بو کا انتظارختم ہونے ہی والاہے۔ جتنی شدت سے کرینہ کو فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کا انتظارہے۔ اتنا تو شاید کبھی کسی فلم کا نہ ہو گا بیبو آخر کیوں نہ ہوں مشتاق، فلم ایجنٹ ونود کی ریلیز کے بعد سیف علی خان نے ان سے شادی کا وعدہ جو کیا ہے۔
سیف اور کرینہ کے مستقبل کا بندھن اسی فلم سے جڑا ہوا ہے۔ اب فلم کی ریلیز کی ڈیٹ اکتیس مارچ فکس ہوگئی ہے۔ جس کے بعد سیف نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ اب وہ مزید انتظار نہیں کر سکتے۔