پشاور میں حملہ کرنیوالے تمام دہشتگرد ازبک لگتے ہیں : پاک فوج

Major Asim Bajwa

Major Asim Bajwa

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ائیر پورٹ پر حملے کے لئے بارود سے بھری دو گاڑیاں استعمال کی گئیں، حملہ کرنے والے دس دہشت گرد مارے گئے، حملے میں تمام اثاثے محفوظ رہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات 8 بج کر 25 منٹ پر آب درہ روڈ کی طرف سے پشاور ائیر پورٹ پر حملہ کیا گیا۔ دہشت گردوں نے بارود سے بھری 2گاڑیاں استعمال کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 10 دہشت گردوں نے پشاور ایئر پورٹ پر حملہ کیا۔ 5 دہشتگرد گزشتہ رات اور5 آج مارے گئے۔ میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ 2دہشتگردوں نے خود کو اڑا لیا۔ 3 فائرنگ سے مارے گئے اور تمام دہشتگرد ازبک لگتے ہیں۔