پنجاب ، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا تیسرادن

lahore cng

lahore cng

لاہور: (جیو ڈیسک) لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج تیسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند ہے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ہفتے میں تین دن گیس کی بندش جاری ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ملتان اورساہیوال ڈویژن کے سی این جی اسٹیشنز کی گیس پیر کی صبح چھ بجے بند کی گئی تھی۔ سی این جی نہ ملنے سے عوام سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ سی این جی اسٹیشنز کی گیس کل صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔