پنجاب اسپورٹس فیسٹیول،ڈویژنل سطح کے رانڈز کا آج سے آغاز

hamza shebaz

hamza shebaz

پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے ڈویژنل اور حتمی راؤنڈز کا باقاعدہ افتتاح آج سے لاہور میں ہورہا ہے۔ پنجاب اسپورٹس کونسل کے چیئرمین حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس تاریخی ایونٹ سے مستقبل کے ہیروز کی نشاندہی ہو سکے گی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح سے شروع ہونے والے اسپورٹس فیسٹیول میں ڈیڑھ لاکھ کی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس دوران صوبے بھر میں چار ہزار کے قریب گرائونڈز اور جمنیزیم کی معلومات بھی حاصل ہوئی ہے۔ آئندہ سال اس ایونٹ کو مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ گرانڈزمیں تعمیراتی کاموں پرپابندی کے حوالے سے بہت جلد پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرینگے۔