پنجاب اور بلوچستان میں 3 دن تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

heat wave

heat wave

کراچی : (جیو ڈیسک) ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں 2سے 3دن تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقے اور مشرقی بلوچستان میں 2سے 3روز تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ سندھ اور پنجاب کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ دن بھر سورج آگ برساتا رہتا ہے۔ گرمی سے چھٹکارا پانے کے لئے لوگوں نے پارکوں اور نہروں کا رخ کرلیا ہے۔ بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے ،شدید گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بالائی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔