سرحدی فورسز کا اجلاس ، پاکستانی وفد بھارت روانہ

PakIndia

PakIndia

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسزکے درمیان ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان رینجرز کا وفد بھارت روانہ ہوگیا۔ڈی جی رینجرز پنجاب کہتے ہیں قیدیوں کی رہائی اور بلااشتعال فائرنگ سے متعلق بات چیت ہوگی۔

پاکستان رینجر کے وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختراور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل میاں ہلا ل حسین کررہے ہیں۔ روانگی سے پہلے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل رضوان کا کہنا تھا اجلاس میں سرحدی امور جن میں اسمگلنگ کی روک تھام، بارڈر کراسنگ، دونوں ملکوں کی جیلوں میں قید ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ بھارت جانے والے وفد میں اینٹی نارکوٹکس فورس، سروے آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے حکام بھی شامل ہیں۔ بھارت پہنچنے پر بی ایس ایف کے بٹالین کمانڈر نے پاکستانی وفد کااستقبال کیا۔