میران شاہ: مکان پر جاسوس طیارے کا حملہ، 5 افرادہلاک

Drone strike

Drone strike

میران شاہ : (جیو ڈیسک) قبائلی علاقے میران شاہ کی تحصیل شوال میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ڈرون حملہ ایک گھر پر کیا گیا تھا۔ امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو میزائل داغے گئے۔

جس سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔