پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں دھند میں اضافے کا امکان

Fog

Fog

پاکستان (جیوڈیسک) محکمہ موسیمات کے مطابق آئندہ تین دن کے دوران پنجاب اورخیبر پختو نخواہ کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈیوییژن میں دھند کی شدت میں مزید اضافے کا امکا ن ہے ۔

شدید سردی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا ۔جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے۔پنجاب کے میدانی علاقوں لاہور ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں دھند کا دورانیہ سولہ سے بیس گھنٹے تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے کم درجہ حرات سکردو اور استو ر میں منفی چودہ ریکارڈ کیا گیا ۔جبکہ کالام منفی گیا رہ ، قلات منفی ، ہنزہ منفی نو ،کوئٹہ منفی سات ،گلگت منفی چھ ، دالبندین منفی پانچ ، جبکہ دروش ، دیر اور راوالاکوٹ میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔