پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں عظیم الشان سپورٹس مقابلہ جات جاری ہیں

گجرات: پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے سلسلہ میں عظیم الشان سپورٹس مقابلہ جات جاری ہیں ، ڈسٹرکٹ لیول پر کھیلے جانے والے تیسرے روز کے مقابلہ جات میں کبڈی والی بال ، بیڈمنٹن ، ہاکی ، اتھیلیٹکس اور فٹ بال کے میچز منعقد ہوئے ، جن کی نگرانی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زاہد ناز نے کی ، جبکہ ان کی معاونت فزیکل لیکچرار پروفیسر طارق محمود ، ڈاکٹر شکیل سرور نے کی ، انٹر کالجیٹ مین سپورٹس میں کبڈی میں اول پوزیشن گورنمنٹ سائنس کالج کالج گجرات ، دوئم گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ ، بیڈمنٹن میں اول گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ ، دوئم سائنس کالج گجرات ، والی بال میں اول گورنمنٹ ڈگری کالج ڈنگہ ، دوئم گورنمنٹ زمیندارہ کالج گجرات ، ہاکی میں اول گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں ، دوئم یواو جی سائنس کالج گجرات ، اتھیلیٹکس میں اول گورنمنٹ زمیندارہ ڈگری کالج گجرات ، دوئم گورنمنٹ سائنس کالج گجرات ، ہاکی میں گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں اول ، دوئم گورنمنٹ زمیندارہ ڈگری کالج گجرات ، فٹ بال کے مقابلہ جات میں یو او جی سائنس کالج گجرات اول ، جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج سرائے عالمگیر نے دوئم پوزیشن حاصل کی ، مقابلہ جات کا انعقاد آج بھی ہو گا ۔