پنجاب میں شہاز شریف نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے لاہور میں ورلڈ ریکارڈ کا ڈرامہ رچایا ہے، چوہدری خورشید زمان

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میں شہاز شریف نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے لاہور میں ورلڈ ریکارڈ کا ڈرامہ رچایا ہے جس سے اس ملک کی غریب عوام کے اربوں روپے کا نقصان کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نام نہاد خادم اعلی آئے روز کے سکینڈلوں سے گھبرا کر ورلڈ ریکارڈ کی آڑ میں سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے قوم کے ساتھ بھونڈا مذاق کررہے ہیں۔

اگر ورلڈ ریکارڈ پر جانا ہی تھا تو پر ملک میں پھیلی ہوئی کرپشن پر جاتے جس میں بھی انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بنانا تھا جبکہ یو نائٹیڈ نیشن کی جاری کردہ رپورٹ سے پنجاب کے حکمرانوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ بے روزگاری کے باعث پچھلے ایک سال میں پنجاب کے اندر غربت اور افلاس کے باعث ایک لاکھ خواتین نے اپنی عزت کے خلاف کام کر کے گذر بسر کی ۔

جبکہ پنجاب کے اندر مریضوں کو علاج کی سہولت نہیں غریب شہریوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں اگر یہی رقم بچوں کی تعلم اور مریضوں کے علاج کیلیے خرچ ہوتی تو ہوسکتا تھا کہ اس رقم سے ہم اصلی کام میں ورلڈ ریکار بناتے مگر پنجاب کے نام نہاد خادم اعلی سکول کے بچوں پر اربوں روپے خرچ کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کا ڈرامہ کیاہے جس سے قوم کا اربوں روپے کا نقصان ہوا۔