پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد بیالیس ہو گئی

dengue

dengue

پنجاب میں آج ڈینگی نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی جاں بحق افراد کی تعداد بیالیس ہو گئی ہے۔ ڈینگی مچھر سے نمٹنے کیلئے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ گلیوں میں گاڑیوں کے دھونے اور پانی پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پنجاب میں ڈینگی سے متاثر ہونیو الے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سات سو چونتیس ہو چکی ہے جن میں سے لاہور میں پائے جانے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو پندرہ ہے۔
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو نجی اسپتال عوام کی کھال اتار رہے ہیں ان کی کھال ڈنڈے سے اتاردوں گا۔ ڈینگی پر جلد قابو پالیا جائے گا۔