پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی

dengue

dengue

پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور مزید سات مریض لاہور کے مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعدادنوے ہوگئی ہے ،پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار آٹھ سو سے زائد ہو چکی ہے جس میں ساڑے آٹھ ہزار مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔
اسپتالوں میں بستروں کی قلت ہو گئی ہے محکمہ صحت سرکاری اسپتالوں کے ساتھ چھوٹی ڈسپنسریوں کو بھی فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈینگی کے خلاف مزید اقدامات کرتے ہوئے لاہور میں ایک ماہ کیلئے تمام اسکولوں میں یونیفارم کی پابندی ختم کردی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے ہدایت کی ہے طلبہ ڈینگی سے بچاو کیلئے مکمل آستین والے کپڑے پہنیں۔