امریکا پاکستان کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرے۔ گیلانی

gilani

gilani

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے روابط  بڑھائے۔ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے عالمی برادری اور ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات قائم ہیں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہیں ۔ کراچی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کے مسئلے کے سیاسی حل کو ترجیح دیتیہیں ۔ ایم کیو ایم والے حکومت کے ساتھ ہیں ۔ ان کے استعفی قبول نہیں کئے گئے۔