حقانی گروپ کے ساتھ پاکستان کے روابط نہیں ہیں۔ احمد مختار

وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے حقانی گروپ کے ساتھ پاکستان کے روابط کے امریکی الزام کی سختی سے تردید کردی ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ طالبان سے روابط ہوتے تو ہمارے جی اوسی پر حملہ نہیں ہوتا۔
کراچی میں اے ایس ایف کی مشقوں کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ مہران بیس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔