ڈینگی کے خلاف لانگ ٹرم پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ شہباز

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : وزیر اعلی پنجاب ڈینگی کے سدباب کی مہم کے سلسلے میں لوگوں کے گھروں تک پہنچ گئے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس مرض کے خاتمے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، لانگ اور شارٹ ٹرم پالیسی بنائی جا رہی ہے۔ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وبا کے خاتمے کیلئے اگر پیٹ بھی کاٹنا پڑا تو وہ دریغ نہیں کریں گے، مگر دکھی انسانوں کی مدد کی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے اس وائرس کے خاتمے کا چیلنج قبول کیا ہے۔ اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وہ لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں گئے،جہاں پانی کے نلکے اپنے ہاتھ سے بند کئے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مچھروں کے خاتمہ کے لئے ہر تدبیر استعمال کریں۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں ایک سو سے زائد ڈسپنسریوں کو مکمل فعال بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایک ہزار نرسوں کی بھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔