پنجاب میں یکم جون سے 23 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

Punjab

Punjab

پاکستان : (جیو ڈیسک) پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے عید الفطر تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق پرسوں بند ہونے والے سکول اب عید الفطر کے بعد ہی کھلیں گے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنجاب میں سکولز اور کالجز یکم جون سے 23 اگست تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ پہلے محکمہ تعلیم کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیاں چودہ اگست تک کی گئی تھیں۔