فوجی آپریشن شدت پسندی کا حل نہیں۔ وزیر اعلیٰ امیر ہوتی

ameer hoti

ameer hoti

خیبر پختونخوا : (جیو ڈیسک) وزیر اعلی نے کہا ہے کہ شدت پسندی کا حل فوجی آپریشن نہیں ہے پشاور میں ہونے والے قومی جرگے میں شریک رہنماؤں نے پختون خطے کو سپر پاور کی آماجگاہ قرار دیا ہے۔

قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے ہمیں ا پنی آپس کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سوویت یونین کی موجودگی میں اتنا قتل عام نہیں ہوا جتنا اس کے بعد ہوا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختون خطہ سپر پاور کی آماجگاہ ہے اور ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا جرگے میں افغانستان ، خیبر پختونخوابلوچستان اور فاٹا سے پختون رہنماؤں نے شرکت کی ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا مسئلہ خود حل کرنا ہو گا۔ جرگے میں خواتین کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی جسے خاتون ایم این اے نے بھی محسوس کیا ۔دو روزہ قومی جرگے کا اعلامیہ کل جاری کیا جائیگا۔