پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے انتخابات مکمل ہو گئے

گلیانہ (راجہ آفتاب احمد زاہد مصطفی اعوان )پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ملک فیصل رشید اعوان بلا مقابلہ پنجاب ٹیچر ز یونین تحصیل کھاریاں کے سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔فیصل رشید اعوان تحصیل کھاریاں کے سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ملک فیصل رشید اعوان کی کامیابی سے ٹیچرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔اور امید ظاہر کی ہے کہ فیصل رشید اعوان اساتذہ کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔اور جو مطالبات اساتذہ کے التوا کا شکار تھے وہ بھی اب جلد ہی حل ہو ں گے۔

ادھر ملک خالد حسین آف بھگوال ،شہباز بھٹی ڈی ٹی ای ۔عنصر پرویز اور دوسرے اساتذہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فیصل رشید اعوان جس طرح ایک قابل استاد ثابت ہو ئے ہیں ۔اس طرح وہ یونین میں بھی اپنا لوہا منوائیں گے۔