پنجاب کی صنعتوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ

Gas Load Shedding

Gas Load Shedding

ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے پنجاب کی صنعتوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب 10 فروری کے بعد گیس بحال ہونے کا امکان ہے۔

سوئی ناردرن کے مطابق سردی بڑھنے سے گیس کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے رواں ہفتے صنعتوں کو گیس بحال ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ پنجاب میں صنعتوں کو مسلسل دو ماہ سے گیس کی سپلائی بند ہے۔

سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے دو روز کے لئے گیس بحال کرنے کا شیڈول تیار کیا گیا ہیتاہم اس کا انحصاربھی موسم کی بہتری سے ہوگا۔ دوسری جانب صنعتی شعبوں کی تنظیموں نے گیس کی طویل بندش کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے اور حکومت سے صنعتوں کو گیس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔