پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش

lahore rain

lahore rain

لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے آج بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آسمان کو سیاہ بادلوں کی چادر نے ڈھانپ رکھا ہے۔ ٹھنڈی ہوا اور بواندا باندی نے موسم خوشگوار کر دیا۔ ادھر ملک کے مختلف شہروں میں بھی بادل کھل کر برسے۔ فیصل آباد میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں برسیں اور ہر طرف جل تھل کر دیا۔ روزہ داروں کے چہروں پر رونق آگئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بھکر، لیہ اور شانگلہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔