خیبر ایجنسی: جھڑپ میں 2 رضاکار جاں بحق،4 زخمی، ایک شدت پسند ہلاک

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی(جیوڈیسک)خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ میں دو رضاکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔

سرکاری زرائع کے مطابق اکا خیل میں شدت پسندوں نے امن لشکر کے مرکز پر حملہ کردیا جس پر رضاکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے امن لشکر کے دو رضا کار جاں بحق ہوگئے۔ امن لشکر کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔ فائرنگ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمی ہونیوالے 4 رضاکاروں کو پشاور منتقل کر دیا گیا۔