پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز پھر ہڑتال پر، مریض مشکلات کا شکار

young doctors

young doctors

پنجاب : (جیو ڈیسک)سروس اسٹرکچر نہ ملنے کے خلاف پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر ہڑتال پر چلے گئے۔ شدید گرمی میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ینگ ڈاکڑز ہڑتال پر ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔

ینگ ڈاکڑز نہ تو آوٹ ڈورزمیں نظر آئے اور نہ ہی وارڈز میں کام کیا۔ مریضوں کو بے انتہا پریشانیوں کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ان کی مدد کریں۔