پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012کے سلسلہ میں گجرات کے ہونہار طالب علم سید علی حمزہ نے ڈویژن بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی

گجرات (جی پی آئی) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012کے سلسلے میں ایلیمنٹری سکول نعت خوانی مقابلہ جات میں ڈویژن سطح کے مقابلے 9اکتوبر کو گجرانوالہ میں منعقد ہوئے ، جس میں ضلع گوجرانوالہ ، گجرات ،حافظ آباد ، نارووال سیالکوٹ اور دیگر اضلاع نے شرکت کی ، ضلع گجرات سے گورنمنٹ مدینہ ایلیمنٹری سکول مدینہ سیداں کے ہونہار طالب علم سید علی حمزہ نے اول پوزیشن حاصل کر لی ، سید علی حمزہ نے مرکز لیول ، تحصیل لیول اور ضلع لیول پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد ڈویژن لیول کا مقابلہ جیت کر میدان مار لیا ،سید علی حمزہ انٹرنیشنل ووشو کنگفو کوچ سید باسط رضا جعفری کے بیٹے ہیں ، 18اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے صوبائی سطح کے مقابلہ نعت خوانی میں ڈویژن گوجرانوالہ کی نمائندگی کریں گے۔

اہلیان مدینہ سیداں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلیمان علی ، تحصیل سپورٹس آفیسر سید غلام عباس ، پروفیسر طارق محمود زمیندارہ کالج ، محمد ارشد PTIزمیندارہ سکول ، مرزا ولایت بیگ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اور سید علی حمزہ اور ان کے والد سید باسط رضا جعفری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔