پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کا تیسرے روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ

Punjab University

Punjab University

پاکستان : (جیو ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال کے باعث جامعہ میں تدریسی عمل تیسرے روز بھی مکمل طور پر رکا ہوا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں تین روز قبل ہونے والی توڑ پھوڑ اور طلبہ تنظیم کی جانب سے اساتذہ پر مبینہ تشدد کے بعد اساتذہ نے تین روزہ تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کیا طلبہ کی انتہائی محدود تعداد یونیورسٹی آئی تو سہی لیکن کلاسز نہ ہونے کے باعث مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز مال روڈ پر طلبہ کے احتجاج اور پولیس طلبہ میں تصادم کے بعد گرفتاریوں کے بعد بھی یونیورسٹی میں ماحول کشیدہ ہے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان واقعات کا نوٹس لیے جانے کے بعد کیمپس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔