پندرہویں سندھ گیمز کے میسکوٹ کی رونمائی کردی گئی

sindh game

sindh game

میرپور خاص : (جیو ڈیسک) تیس مارچ سے میرپور خاص میں شروع ہونے والے پندرہویں سندھ گیمز کے میسکوٹ کی رونمائی کردی گئی۔ میسکوٹ کا نام مسکراتا سندھڑی مینگو رکھا گیا ہے۔ سندھ کے وزیرکھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ گیمز کا سلوگن کھیلوں کے ذریعے صحت مندانہ معاشرہ کو فروغ دینا ہے۔

ایونٹ میں اڑتالیس مختلف کھیلوں میں ایک ہزار نو سو چھتیس ایتھلیٹ مدمقابل ہوں گے۔ پہلی مرتبہ خواتین کے آرم ریسلنگ مقابلے ، سپاک ٹکرا ، کرکٹ اور خصوصی افراد کے درمیان ٹرائی سائیکل ریس اور ویل چیئر کرکٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ ایونٹ کے دوران تمباکو نوشی پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ میرپور خاص میں اختتامی تقریب تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔