میامی اوپن ٹینس، راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

roger federer

roger federer

فلوریڈا : (جیو ڈیسک) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میچ میں عالمی نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ دفاعی چیمپیئن نواک یوکووچ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

تیسرے راونڈ میں میزبان کھلاڑی اینڈی راڈک کیخلاف راجر فیڈرر کو دو ایک سے شکست ہوئی۔ راڈک نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیتا، فیڈرر نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں راڈک نے چھ چار سے کامیاب رہ کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ مسلسل سولہ میچز میں کامیابی کے بعد فیڈرر کو پہلی شکست ہوئی ہے۔