میامی اوپن: مریہ شراپوا، ووزنیاکی سیمی فائنل میں

Maria Sharapova tennis

Maria Sharapova tennis

فلوریڈا : (جیو ڈیسک) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ایونٹ میں روس کی مریہ شراپوا اور کیرولین ووزنیاکی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے ویمنز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ روس کی مریہ شراپوا نے چین کی لی نا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ شراپوا فرنچ اوپن کے سیمی فائنل سمیت لی نا کے خلاف چار میچز ہار چکی تھیں لیکن اس بار انہوں نے چینی کھلاڑی کو صرف اڑسٹھ منٹ میں چھ صفر سے زیر کیا۔

سیمی فائنل میں شراپوا کا مقابلہ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی سے ہوگا۔ ووزنیاکی نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سیرینا ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے مات دی۔