پولینڈ: ٹرین کے حادثے میں چودہ افراد ہلاک

poland train crash

poland train crash

وارسا:(جیوڈیسک) پولینڈ میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔ پولینڈ کے ٹیلی ویژن کے مطابق ٹرین کا حادثہ ہفتے کی شام وارسا – کراکووف کے مرکزی ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔حادثے کے وقت ایک ٹریک پر مرمت کا کام جاری تھا۔
تصادم میں تین مسافر بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا اور امدادی کارروائیوں کی توجہ ان بوگیوں سے مسافروں کو تلاش کرنے پر مرکوز ہے۔
ریلوے کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق دو ایکسپریس ٹرینوں میں سے ایک غلط ٹریک پر تھی۔پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹوسک نے کابینہ کے تین وزرا کے ہمراہ ہفتے کی صبح جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ٹیلی ویژن نیوز چینل ٹی وی این چوبیس کے مطابق بظاہر حالیہ برسوں میں پیش آنے والا ٹرین کا یہ بدترین حادثہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مسافر اب بھی ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وارسا اور ورکلو کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار وجتاسک نے ایک پولش ٹی وی چینل کو بتایا کہ امدادی کارروائی دشوار اور کافی پیچیدہ ہے۔

انھوں نے کہا مسافر بوگیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، ہمارا متاثرین سے رابطہ ہے اور ہم بہت احتیاط سے ان تک پہنچ رہے ہیں۔