پٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

petroleum price

petroleum price

حکومت نے آئندہ سات روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرلیا، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3 روپے 27 پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول 99 روپے 90 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 115 روپے 52 پیسے، مٹی کا تیل 104 روپے 6 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔ قیمتوں کا حتمی نوٹیفکیشن آج رات جاری کیا جائیگا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔ سی این جی کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی کلو گرام کم ہونے کا امکان ہے۔