پچیس دسمبر کو مزار قائد پر جلسہ ہر صورت ہوگا،عمران خان

imran khan

imran khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پچیس دسمبر کو مزار قائد پر ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری نفرت کی سیاست نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کسی جماعت سے کوئی لڑائی نہیں۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے جو بھی شامل ہوگا اسے پارٹی میں لیں گے ۔ عمران خان نے کہاکہ ایم کیو ایم اور مرزا کی لڑائی میں تحریک انصاف غیر جانبدار ہے۔