پہلا شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو ویمنزکرکٹ چیلنج ٹرافی ٹورنامنٹ

women cricket

women cricket

پہلی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمنز چیلنج ٹرافی کی تیاری کے سلسلہ میں زیڈ ٹی بی ایل کی خواتین ٹیم نے لڑکوں کے مقامی کلب کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلا۔
ایل سی سی اے گراونڈ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے پاکستان میں خواتین کرکٹ کو فروغ حاصل ہو گا۔ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے گا۔