پہلا ون ڈے :پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے199رنز کا ہدف

sharjah pakistan vs australia

sharjah pakistan vs australia

شارجہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو میچ میں فتح کے لئے آسٹریلیا کو 199رنزکا ہدف دیاہے۔پاکستانی بیٹسمینوں نے کپتان مصباح الحق کے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا اور بڑے مجموعے کی تشکیل میں ناکام رہے۔اسد شفیق سب سے کامیاب بیٹسمین رہے جنہوں نے 77گیندوں پر دو چوکوں اور دو ہی چھکوں کی مدد سے56رنز بنائے، دوسرے کامیاب بیٹسمین عمر اکمل رہے انہوں نے 52 بنائے جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے،مصباح الحق26اور ناصر جمشید23بناکر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔کامران اکمل اپنا وہ رنگ نہ دکھاسکے جس کے لئے وہ شہرت رکھتے ہیں اور صرف 4رنز بنا سکے جبکہ شاہد خان آفریدی، محمد حفیظ اور اظہر علی آج کے مقابلے میں ناکام رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور5پاکستانی بیٹسمینوں کو آٹ کیا جبکہ جیمز پیٹنسن نے3وکٹ لئے۔