پہلا ٹی ٹوینٹی : بھارت نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

India Beat England

India Beat England

بھارت نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو ستاون رنز بنائے۔ اوپنر ایلکس ہیلز چھپن، لوک رائٹ چونتیس اور جوس بٹلر تینتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ یووراج سنگھ نے تین اور اشوک ڈینڈا نے دو وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف تیرہ گیندوں پہلے ہی پانچ وکٹ پر حاصل کر لیا۔ مین آف دی میچ یوو راج سنگھ نے اڑیتس رنز بنائے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی چوبیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ٹم بریسنین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی ہفتے کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔