کراچی میں اسنوکر کے عالمی چیمپین آصف کے اعزاز میں عشائیہ

Mohammad Asif

Mohammad Asif

کراچی (جیوڈیسک) اسنوکر کے عالمی چیمپین محمد آصف کے اعزاز میں سندھ بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے کراچی میں ایک عشائیہ دیا۔ جس میں انھیں ایک لاکھ روپے کا چیک اور اعزازی شیلڈ دی گئی۔

کراچی میں ہونے والی تقریب میں ایس بی ایس اے کے صدر جمیل ساکرانی نے اسنوکر کے عالمی چیمپین کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔ محمد آصف کو بزنس مین یاسمین تاجانی نے بھی ایک لاکھ کا چیک دیا۔ کرکٹر اسد شفیق بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر محمد آصف کا کہنا تھا کہ آج وہ جو کچھ بھی ہیں اپنی محنت اور والدین کی دعاؤں کی وجہ سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی چیمپین بننے پر ملنے والی پذیرائی سے خوش ہیں اور مستقبل میں مزید اعزازات جیتنے کو کوشش کریں گے۔