پہلی ششماہی، پونے چار اب روپے مالیت کے خشک میوہ جات درآمد

Dried Fruit

Dried Fruit

اسلام آباد(جیوڈیسک)مالی سال کی پہلی ششماہی میں پونے چار اب روپے مالیت کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں خشک میوہ جات کی امپورٹ دس فیصد اضافے سے تین ارب چہتر کروڑ روپے رہی۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں تین ارب اکتالیس کروڑ روپے مالیت کے خشک میوہ جات امپورٹ کئے گئے تھے۔ جولائی سے دسمبر تک درآمد ہونے والے خشک میوہ جات پر چار کروڑ ڈالر کے قریب قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوا۔