جاپان کا نکی انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا

Japan Index

Japan Index

ٹوکیو(جیوڈیسک)کار ساز اداروں کے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات پر ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، جاپان کا نکی انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

نکی انڈیکس تین اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھ گیا جو ستمبر 2008 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ مورگن اسٹینلے ایشین پیسفیک انڈیکس ایک اعشاریہ چار فیصد بڑھ گیا۔ ہانگ کانگ انڈیکس میں اعشاریہ آٹھ فیصد، سنگاپور انڈیکس اعشاریہ ایک فیصد، تائیوان انڈیکس اعشاریہ تین فیصد بڑھ گیا۔