پیرس : فرانس میں صدارتی انتخاب میں سوشلسٹ امیدوارکو برتری

France Election

France Election

پیرس : (جیو ڈیسک)فرانس میں صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں سوشلسٹ امیدوار فرانکوئس ہولینڈ تیس فیصد جبکہ سرکوزی نے چھبیس فیصد کے قریب ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے مرحلے میں دونوں میں مقابلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق فرانسیسی الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے پر عبوری نتائج جاری کئے جس کے مطابق حزب اختلاف کی سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فرانکوئس ہولینڈ پہلے اور صدر نکولس سرکوزی دوسرے نمبر پر رہے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں چار کروڑ چالیس لاکھ رجسٹر ووٹروں نے دس صدارتی امیدواروں میں سے اپنی پسند کے امیدوار کو ووٹ دیا۔ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق اب آئندہ صدارتی انتخاب کا مقابلہ چھ مئی کو فرانکوئس اور نکولس سرکوزی میں ہوگا۔

مالی مسائل، بیروزگاری اور دیگر مسائل کے باعث سرکوزی کی پوزیشن کمزور ہے جبکہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سرکوزی دیگر پارٹیوں سے اتحاد کرکے صد منتخب ہوجائیں گے لیکن پہلے مرحلے میں سوشلسٹ امیدوار فرانکوئس ہولینڈ نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔