پیر محمد رفیق احمد مجددی کا جامع مسجد نور مدینہ ، میلاد مصطفیٰ چوک دھلے کے عظیم الاشان اجتماع سے خطاب

گوجرانوالہ : حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی کی تعلیمات نے برصغیر پاک وہند کے مذہبی، اقتصادی ، معاشرتی ، سماجی اور سیاسی حالات پر گہرا اثر ڈالا ، آپ نے امت مسلمہ کی ڈگماتی کشتی کو ظاہری اور باطنی آفات سے نکال کر ساحل آشنا کر دیا ، آپ نے مجاہدانہ جرات اور مجددانہ عزیمت کے ساتھ پورے ہندوستان کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ، ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عشرہ حضرت امام ربانی کے تیسرے پروگرام منعقدہ جامع مسجد نور مدینہ ، میلاد مصطفیٰ چوک دھلے کے عظیم الاشان اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی نے تنہا ایسا علمی ، ایمانی اور روحانی انقلاب برپا کیا جو بڑی بڑی تنظیموں سے بھی ممکن نہیں ہوا آپ کی ذات آج بھی امت کی اصلاح کا کام کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے، آپ کی تبلیغ میں علماء اور مبلغین کی علمی ، روحانی تربیت اور باطنی توجہات و تصرفات کا عنصر بھی شامل ہے ، محفل پاک میں صوفی مقبول احمد مجددی ، علامہ محمد بشارت علی مجددی ، علامہ محمد نوید اقبال مجددی ، علامہ یٰسین مجددی و اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Mohammad Rafiq Ahmed Speech

Mohammad Rafiq Ahmed Speech