پیر پگارا علاج کے لیے لندن پہنچ گئے

pir pagara

pir pagara

حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا لندن پہنچ گئے ہیں۔ پیرپگارا جو گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور علاج کی غرض سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے معالجین کی ہدایت پر انہیں بغرض علاج لندن لیجایا گیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا ساڑھے نو بجے ان کی ائر ایمبولیس نے لوٹن ائر پورٹ پر لینڈ کیا وہاں سے انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کے ان کے بڑے بیٹے، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ اور اور پیر پگارا کے پاکستانی معالج بھی پیر پگارا کے ہمراہ ہیں۔