پیر پگارہ لندن میں انتقال کر گئے

pir pagara

pir pagara

پاکستان کے بزرگ سیاستداں ، حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سر براہ پیر صاحب پگارہ لندن میں انتقال کر گئے۔
پیر صاحب پگارہ پاکستان میں شدیدعلیل تھے انہیں علاج کی غرض سے لندن لے جایا گیاتھا جہاں ان کی طبعیت قدرے بہتر ہونا شروع ہوئی تھی تاہم وہ منگل کی شب انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر تراسی سال تھی۔
پیر صاحب پگارہ پاکستان کی سیاست میں اہم شخصیت سمجھے جاتے تھے ۔ ان کے انتقال کی خبر جیسے ہی پاکستان پہنچی حروں کی کثیر تعداد کے علاوہ سندھ بھر میں ان کے انتقال کی خبر پر سوگ کا ماحول طاری ہو گیا۔