صدر نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا

zardari meeting

zardari meeting

این آر او عملدرآمد کیس کے فیصلے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماں کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری سے آج رات متحدہ قومی موومنٹ کی پانچ رکنی وفد نے ملاقات کرنی تھی جسے منسوخ کردیا گیا اور صدر سے آج وزیراعظم کے مشیر برائے سرمایہ کاری کی بھی ملاقات شیڈول میں تھی اسے بھی منسوخ کیا گیا ہے ملک کے دیگر شہروں میں موجود پیپلزپارٹی کے تمام سینئر رہنماں کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے جہاں وہ اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہونگے۔