قوم کیلئے خوشخبری،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم

petrol

petrol

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے گیارہ روپے پچہتر پیسے فی کمی کر دی ہے ۔ تاہم مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پمپ بند کردیئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے چھالیس پیسے کمی کی جا رہی ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے دو پیسے فی لیٹر کمی کی جائے گی ۔ مٹی کا تیل فی لیٹر پانچ روپے چھبیس پیسے کمی ہو رہی ہے ۔ ہائی اوکٹین گیارہ روپے پچہتر پیسے فی لیٹر سستا ہو رہا ہے ۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں چھ روپے آٹھ پیسے کم کیے جا رہے ہیں ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمت میں چار روپے بیاسی پیسے کمی کی تجویز ہے ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ بند ہونا شروع ہوگئے جس پر شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کیا پیٹرول کی قیمت بڑھائی جائی یا کم ہو پیٹرول پمپ مالکان غیر قانونی طور پر سپلائی معطل کردیتے ہیں جسے روکنے کی ضرورت ہے۔