سندھ : سی این جی اسٹیشنز ہفتہ سے چوبیس گھنٹوں کیلے بند ہونگے

cng

cng

سندھ : (جیو ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ سولہ جون کو صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹوں کیلئے بند کردیئے جائینگے۔ سی این جی اسٹیشنز ہفتہ سولہ جون کی صبح نو بجے سے اتوار سترہ جون کی صبح نو بجے تک کیلئے چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق سی این جی ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین جندی ماکڈا کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی اسٹیشنز چو بیس گھنٹے کیلئے بند کئے جارہے ہیں ۔ سی این جی کی بندش سے معمولات زندگی سمیت کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے۔ ایمبولینس سروسز بھی بندش کے باعث متاثر ہورہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہفتہ وار بندش کے بجائے متبادل ذرائع تلاش کرے تاکہ سی این جی کی بندش سے بچاجاسکے۔