غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں،احمد مختار

ahmad mukhtar

ahmad mukhtar

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی بجلی کی ترسیلی کمپنی اپنی حد سے زائد بجلی استعمال نا کرے۔ اسلام آباد میں بجلی کی صورتحال پرایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ ترسیلی کمپنیاں اپنی غیر ادا شدہ بلوں کی رکوری تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ غیراعلانیہ شدہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر پانی و بجلی نے ہدایت کی کہ کمپنیاں اپنے نقصانات کم کریں اور جو شخص یا ادارہ بل ادا نہ کرے اس کی بلا تخصیص بجلی کاٹ دی جائے ۔ کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ روکری کو بہتر کرنے سے اور بلوں کی بروقت ادائیگی سے ملک میں بجلی کی ترسیل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

اجلاس میں نیشنل پاور پرچیز کمپنی اورانرجی منیجمنٹ سیل کو روزانہ کا بجلی کا شیڈول مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ بجلی پدیا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت بجلی کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ کمپنیوں نے اجلاس میں اپنی ادائیگیوں سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی۔