پیپلزپارٹی کے نومنتخب عہدیداران کومحمد رفیق میمن ودیگرکی مبارک باد

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی PS-123ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکریٹری سیداخترمہدی’ انفارمیشن سیکریٹری محمد رفیق میمن’ابرارحسن کاشان’رضوان خان’سلیم الدین’یوسف قاسم’اقبال بلوچ ودیگر نے سینئررہنما سید نجمی عالم کوجنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن’لطیف مغل کوانفارمیشن سیکریٹری کراچی ڈویژن’سینئرذوالفقارقائم خانی کوصدرڈسٹرکٹ ایسٹ’ بلوچ خان گبول کو جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ اور جاویدشیخ کوانفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ نامزدہونے پر مبارک پیش کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی PS-123ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انفارمیشن سیکریٹری محمدرفیق میمن نے کہا کہ سینئررہنمائوں کی دوربارہ پارٹی عہدوں پر نامزدگی سے کارکنا ن میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔پیپلزپارٹی کے عہدیداران ‘کارکنان اورجیالے ان تمام رہنمائوں کودلی طورپر مبارکباد پیش کرتے اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام کارکنان پیپلزپارٹی سندھ کے صدرووزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور MNAوصدرکراچی ڈویژن عبدالقادرپٹیل کے بہت مشکورہیں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی کے ان سینئررہنمائوں کی نامزدگی کا بہترین فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقارقائم خانی پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کارکنان کے کے ہردلعزیزرہنما ہیں انہوںنے ہمیشہ کارکنان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا۔محمدرفیق میمن نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما’کارکنان اور جیالے شہیدباباذوالفقارعلی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیربھٹو کے مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام کے مسائل ‘مشکلات اور ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف محترمہ شہیدرانی کے ویژن اور فلسفے میں ہیں۔

محترمہ شہیدکی عظیم قربانی کے بعد ملک میں آنے والی جمہوریت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ صدرپاکستان اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری شہیدبابااورمحترمہ کا مشن جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔کیونکہ شہیدمحترمہ کا مشن جاری رہے گا۔