پیپلز پارٹی کو چھوڑ چوہدری احمد سعید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر کے حق سچ کا ساتھ دیا ہے :نوابزاد مظہر

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز سیاسی و سماجی راہنما سابق ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ خاندان کے سربراہ نوابزادہ مظہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑ چوہدری احمد سعید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر کے حق سچ کا ساتھ دیا ہے ، اس سے ن لیگ میں مضبوطی اور پارٹی کے وقار میں اضافہ ہو گا اور NA105کے عوام کیلئے خوش آئند بات ہے ، چوہدری احمد سعید خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ، اور پرانہ سیاسی تجربہ رکھتے ہیں ، ان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو گی۔